• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے سب خوش ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا بجٹ کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج سب بجٹ سے خوش ہوں گے۔

 وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا؟ وزیراعظم نے جواباً کہا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، شیخ رشید، فواد چوہدری سمیت عمر ایوب، زرتاج گل، حماد اظہر، علی محمد خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کی، تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی ارکان کو بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی گئی، وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ پرارکان کو بریفنگ دی اور اعتماد میں لیا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے میں حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کا اعتراف کیا، عمران صاحب کو اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔

تازہ ترین