جیکب آباد، نامعلوم وجوہات کی بناء پر نوجوان کی مبینہ خودکشی

July 11, 2021

جیکب آباد( نامہ نگار)جیکب آباد میں نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اے ڈی سی کالونی میں 19سالہ شعیب ولد محمد پناہ لاشاری نے پسٹل کا فائر کرکے مبینہ طور پرخودکشی کرلی، خودکشی کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔