ایرانی ریلوے نے سائبر حملے اور اس سے نظام میں خلل کی تردید کردی

July 11, 2021

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز ) ایران کی قومی ریلوے کمپنی نے ہفتے کو سائبر حملے اور اس سے نظام میں خلل پڑنے کی تردید کی ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایران کی ریلوے کے ترجمان صادق سکری نے کہا کہ مسافروں،کارگو یا انٹر سٹی ٹرینوں میں کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا۔