جسٹن بیبر نے پرستاروں کو ٹور بس دکھانے کیلئے ویڈیو شیئر کردی

July 18, 2021


کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے پرستاروں کو اپنی ٹور بس میں مدعو کیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار نے اس برس اپریل میں ایک ویڈیو آن لائن شیئر کی تھی۔

اس ویڈیو میں ٹور بس کا اندرونی حصہ دکھایا گیا تھا جو رہنے کے لیے نہایت ہی وسیع اور کشادہ ہے۔

اس بس میں ایک بڑا بیڈ روم، ان کے جوتوں کے لیے ایک الگ الماری اور گرم ہوا کا سوانا اور اسٹیم فیچر پر مبنی شاور بھی نصب ہے جو بیبر کو بہت پسند ہے۔

یہ ویڈیو جی کیو نے شیئر کی ہے اور اس کا آغاز جسٹن بیبر کی جانب سے اپنے پرستاروں کو بس کا دورہ کرنے کی دعوت سے شروع ہوتا ہے۔

بس کے داخلی جگہ سے متصل جسٹن کا ورک اسٹیشن ہے جہاں وہ اپنی ای میل چیک کرتے ہیں۔

جسٹن نے بس کی دیواروں پر نصب آرٹ کے نمونے بھی دکھائے، اسکے علاوہ ڈیسک پر انکی اہلیہ ہیلی بیبر کا ایک پورٹریٹ بھی لگاہوا ہے۔