• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر راج یا ایمرجنسی؟ صدر اور وزیراعظم کے فیصلے پر گورنر ہاؤس تیار

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر سینیٹر محسن نقوی کی ملاقات کا اعلامیہ سامنے آگیا۔

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ ملاقات میں صوبے کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔

اعلامیے کے مطابق گورنر اور وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے کو دہشت گردی سے بچانے کےلیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس آئینی کردار ادا کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور وسائل کا استعمال عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید