بھارت: آسام میں 97 سالہ معمر خاتون بارہ روز تک کورونا سے نبرد آزما رہنے کے بعد صحتیاب

July 19, 2021

شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کے ضلع کاچر کے علاقے ادھاربونڈ کی ایک 97 سالہ معمر خاتون نے سلچار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں نہ صرف بارہ روز تک کورونا وائرس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ انھوں نے اس عالمی وباکو شکست بھی دی۔

اس معمر خاتون کا نام جیوتسنا رانی دیب بتایا جاتا ہے اور پیر کو جب یہ اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں تو ڈاکٹروں نے انھیں اس اسپتال میں وائرس سے بچ جانے والی سب سے معمر مریض کے طور پر مبارکباد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اسی ریاست کے علاقے تیز پور کی ایک سو سالہ خاتون مائی ہندیک جو کہ کورونا میں مبتلا تھیں انھوں نے وائرس کو شکست دی تھی۔

انھیں مہندرا موہن چوہدری اسپتال گوہاٹی سے گزشتہ برس ستمبر میں دس روز تک وائرس سے لڑنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا، اور وہ اب تک آسام میں بیماری سے بچ جانے والی سب معمر خاتون ہیں۔