سندھ میں نمازِ عید کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری

July 19, 2021

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں عید الاضحیٰ کی نماز کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

محکمہ داخلہ کی گائیڈلائنز کے مطابق ایک مقام پر مختلف اوقات میں ایک سے زائد اجتماعات منعقد کیے جائیں۔

محکمہ داخلہ کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا کہ نمازِ عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے۔

گائیڈ لائنز میں مزید کہا گیا کہ نماز عید کے اجتماع میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔