انڈونیشیا میں عوام کو عید گھر پر رہ کے منانے کی ہدایت

July 20, 2021

انڈونیشیا میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، صدرنے عوام کو عیدالاضحیٰ گھر پر رہ کر منانے کی ہدایت کی ہے۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق صدر جوکو ودود نے عیدالاضحیٰ کےموقع پر عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ کورونا احتیاطی تدابیر پر سختی سےعمل کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیاکی مساجد عوامی اجتماعات سے بچنے کیلئے قربانی کا گوشت گھروں میں تقسیم کریں گی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ روز کورونا کے 34 ہزار 257کیسز اور 1 ہزار 338 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔