چور ڈاکوئوں کا عید منانے کیلیے شہریوں کی جیبوں پر انحصار، متعدد وارادتیں رپورٹ

July 21, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی ودیگر سامان سے محروم، مزاحمت کرنے پر دوافرادکو کو زخمی کردیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے اڈا لاڑ کے قریب اختر سے دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی 60ہزار چھین لی، مزاحمت کرنے پر گولی مارکرزخمی کردیا،ہسپتال لایا گیا، تھانہ الپہ کے علاقے اڈابند بوسن پرغلام عباس،عتیق، بلال سے تین ڈاکو نقدی تین ہزار و موبائل چھین کرلےگئے ،مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ مارکر غلام عباس کو زخمی کردیا، اسی تھانہ کی حدودمیں عمردرازکے کریانہ سٹور پر چار مسلح ڈاکوئوں نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر 75ہزار چھین لیے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے محلہ عباس پورہ اشرف مسیح سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و نقدی 15ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ایل ایل سی بائی رانا محمد ساجد سے تین ڈاکو 3500وموبائل لے گئے،تھانہ گلگشت کے علاقے محلہ امیرآبادفہد عمرسے دوڈاکو 12 ہزار و موبائل چھین کر لے گئے،طلحہ سے تین ڈاکو موٹر سائیکل، نقدی چار ہزار موبائل لے گئے،تھانہ نیو ملتان کے علاقے محلہ مغل آباد محمد جاذب سے دوڈاکو بیس ہزارو طلائی انگوٹھی لے گئے،فرخ ٹائون اللہ دتہ سے دوڈاکو نقدی 9ہزار و دوموبائلز چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے دین پور جاوید اقبال کی موٹر سائیکل، محمد شاہ جہان کی دکان سے نقدی و سامان مالیت87ہزار چوری ہو گئے، واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے، تمام وارداتوں کےمقدمات درج کرلیےہیں۔