برطانیہ میں کورونا وائرس نے مزید 73 افراد کی جان لے لی

July 21, 2021

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 سے زائد افراد کی جان لے لی۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس نے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں مزید 44 ہزار 104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ملک میں 88.1 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی اور 69.1 فیصد کو دوسری ڈوز لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سر کئیر اسٹارمر کو ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔