کپل شرما شو کی پوری ٹیم نے کورونا ویکسین لگوالی

July 22, 2021

معروف بھارتی کامیڈین و اداکار کپل شرما اور ان کے شو کی پوری ٹیم نے ’دی کپل شرما شو‘ کے شوٹ کے دوبارہ آغاز سے پہلے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی ہے۔

کپل شرما نےسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پراپنے شو کی کاسٹ کے ساتھ ویکسینیشن سینٹر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے کہ ان کے شو کی پوری ٹیم نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔


اس سے قبل اداکار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنےمعروف شو ’دی کپل شرما شو‘ کی واپسی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے شو کا پرومو شوٹ کرلیا ہے جبکہ ابھی اس شو کا سیٹ ابھی تعمیراتی مراحل میں ہے جس کی وجہ سے شو کے نئے سیزن کا باقاعدہ آغاز اگلے ماہ کے اختتام پر ہوگا۔