طالبان کے القاعدہ سے گہرے روابط ہیں: اشرف غنی

July 22, 2021


افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کے القاعدہ اور دیگر تنظیموں کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان افغانستان کو باغیوں کی پناہ گاہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت طالبان کی خواہش پوری نہیں ہونے دے گی، ہمارا مقصد افغانستان کی آزادی، مساوات اور 20 سال میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا تحفظ ہے۔

افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ ہم فوری اور دیرپا امن قائم کرنا چاہتے ہیں، دشمن جان لیں ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔

اشرف غنی کایہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا لیکن طالبان ہم سے مذاکرات کے لیے رضا مند نہیں ہیں۔