• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے: اشرف غنی کا الزام

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

یہ الزام افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے، یہ امن کے لیے آخری موقع ہے۔

تاشقند میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے بھی خطاب کیا ہے، ان کے دورۂ ازبکستان کا آج دوسرا دن ہے۔

ازبکستان کے صدر نے وزیرِاعظم عمران خان کا کانگریس سینٹر کے کانفرنس ہال پہنچنے پر استقبال کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلحے کے زور پر افغان مسئلے کا کوئی حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے زیادہ کسی نے کردار ادا نہیں کیا۔

تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔

تازہ ترین