• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپن بولدک، افغان فورسز سے طالبان کی لڑائی، بھارتی فوٹو گرافر جاں بحق


افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر کے فوٹو گرافر دانش صدیقی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صحافی دانش صدیقی اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی لڑائی میں جاں بحق ہوئے۔

رائٹرز کے صدر مائیکل فرائیڈنبرگ اور ایڈیٹر انچیف الیسندر گلونی کے مطابق اسپن بولدک میں حکام سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دانش صدیقی بہترین صحافی، خاوند، والد اور اچھے ساتھی تھے۔

رائٹر کے فوٹو گرافر دانش صدیقی کا تعلق بھارت سے تھا، وہ پلٹزر ایوارڈ لینے والے پہلے بھارتی فوٹو گرافر تھے۔

تازہ ترین