برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر، 14 افراد ہلاک

July 22, 2021

برطانیہ میں جاری گرمی کی شدید لہر کے دوران 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ تمام ہلاک افراد مختلف مقامات پر پولز یا دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حالیہ گرمی کی شدید لہر سے پریشان حال برطانوی شہریوں نے پولز اور دریا کنارے کا رخ کیا۔

بیشتر افراد پانی میں جاکر تیرنا نہ آنے کے سبب ڈوبے۔ ڈوب کر مرنے والوں میں 13 سے 60 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں۔

برطانوی ماہرین نے گرمی کی شدید لہر کو قدرتی آفت قرار دیا ہے جس سے سیکٹروں اموات ہوسکتی ہیں۔

برطانیہ میں گذشتہ سال گرمی کی شدید لہر سے ڈھائی ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔