دفاعِ وطن کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں، آرمی چیف

July 22, 2021


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔

آرمی چیف ہری پور میں شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہید کیپٹن باسط کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان دشمنوں کے خلاف فوج کے ٹھوس عزم کا اعادہ کیا۔