انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے منہگا ہوگیا

July 23, 2021

ملکی مبادلہ مارکیٹ انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے منہگا ہوا ہے، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 162.32پیسے ہے۔

جمعہ کو انٹربینک میں کاروباری دن میں ڈالر کی بلند ترین سطح 162.50 روپے رہی۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 23 روز میں ڈالر 4.78 روپے منہگا ہوا ہے۔