سعودی عرب کے شہر جازان میں مسلسل بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے رہائشی آبادی میں آ گئے ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
جازان ریجن میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے، اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ویڈیو میں بڑی تعداد میں سانپوں اور اژدہے کو رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے