ٹوکیو اولمپکس، طلحہ طالب آج ایکشن میں نظر آئیں گے

July 25, 2021


ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب آج ایکشن میں نظر آئیں گے، طلحہ طالب 67 کلو گرام ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں شریک ہوں گے۔

ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا۔

دوسری جانب بیڈمنٹن میں پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد کو جاپان کی اکانے یاما گوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔ شوٹنگ میں گلفام جوزف ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔