گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

July 25, 2021


چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔

مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور کو چھوڑو آج اچھی اچھی باتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے، الیکشن میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنرآزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر سے کہا ہے کہ نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹ کو نتائج کی کاپی دیں۔