روبوٹس کی تالیاں، سیٹیاں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے

July 26, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اولمپکس گیمز میں شائقین کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسٹیڈیم اور جمنازیم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے روبوٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ روبوٹس کھلاڑیوں کا خیر مقدم کررہے ہیں، جمنازیم اور اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سیٹیاں بجارہے ہیں۔ فرانس اور امریکا کے باسکٹ بال میچ میںروبوٹ کھلاڑیوں کو تنگ کرنے کے لئےکاغذ اور جوس کے ڈبے کورٹ میں پھینک کر کھلاڑیوں کو صاف کرنے پر مجبور کرتے رہے،وہ کھلاڑیوں پر پانی بھی پھینک رہے تھے، یہ روبوٹ جیت کے بعد کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا کر انہیں مبارک باد بھی دیتے ہیں۔