اسرائیل سے پہلی براہ راست پرواز مراکش پہنچ گئی

July 26, 2021

پیرس (اے ایف پی )اسرائیل نے مراکش کے لیے براہ راست پرواز یں شروع کردیں۔ اتوار کو پہلی کمرشل پرواز مراکش پہنچی ہے۔دونوں ملکوں نے سات ماہ قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق اتوار کو تل ابیب سے پہلی پرواز تقریبا 100مسافروں کو لے کر مراکش پہنچی ہے۔ایئرپورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم کیا گیا ، پودینے کی چائے، کیک اور کھجوروں سے تواضع کی گئی۔ایک مسافر نے بتایا میں مراکش کا رہنے والا ہوں اس سے قبل کم وبیش30مرتبہ مراکش آچکا ہوں لیکن اس مرتبہ اس وزٹ کا خاص مزہ ہے ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ پہلی مرتبہ ہے۔