آزاد کشمیر انتخابات، پشاور میں 3 پولنگ سٹیشن، 1381 رجسٹرڈ ووٹ

July 26, 2021

پشاور(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر عام انتخابات کے سلسلے میں دو حلقوں ایل اے 39 جموں 6 اور ایل اے 45 ویلی کیلئے پشاور میں مجموعی طور پر تین پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے ، پشاور میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد1381 تھی،حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 میں چار اور ایل اے 39 میں 13 اُمیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔