صدر ایف پی سی سی آئی کا سندھ میں نئے ایس او پیز کے نفاذ پر اعتراض

July 26, 2021

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصر مگوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے نئے ایس او پیز کے نفاذ پر اعتراض ہے۔

سندھ میں نئے کورونا ایس او پیز پر کراچی میں مختلف کاروباری انجمنوں نے پریس کانفرنس کی۔

صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں نے سندھ حکومت کے نئے ایس او پیز کے نفاذ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹس کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کنسٹرکشن سیکٹر کی طرح ریسٹورنٹس کی بھی حمایت کرے۔

اس موقع پر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر نے کہا کہ ریسٹورنٹس کے اسٹاف کی 90 فیصد ویکسینیشن مکمل ہے۔

چیئرمین اسکول الائنس کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش غلط ہے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا۔

رہنما تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا کہ کاروباری اوقات صبح 8 سے رات 8 بجے تک کیے جائیں۔