صبا فیصل کے بیٹے نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

July 27, 2021

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل نے اپنی طلاق کے حوالے سے خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی طلاق کے حوالے سے خبریں زیرگردش تھیں، اور صبا فیصل کی پوسٹس پر بہو کے حوالے سے ہی تبصرے کیے جارہے تھے۔

تبصرے سوشل میڈیا پر اس قدر بڑھ گئے کہ اب سلمان فیصل نے خود ہی اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی ہے۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہماری طلاق نہیں ہوئی ہے، جھوٹی اور بےبنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔‘

سلمان فیصل نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کو تکلیف پہنچانے والے کمنٹس اور تبصروں کو بھی اب ختم ہونا چاہیے۔

خیال رہے صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کی شادی دو سال قبل نیہا ملک سے ہوئی تھی ۔