معروف میزبان اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔
عامر لیاقت کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں طوبیٰ عامر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ دکھایا گیا۔
ٹوئٹر پر طوبیٰ عامر کے اکاؤنٹ کہ بائیو میں ’عامر لیاقت کی اہلیہ‘ کے لکھے ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ہے ٹوئٹر پر طوبیٰ کا اکاؤنٹ اور یہ ہوں میں، اور باقی سب بکواس ہے ۔
یہ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’جھوٹوں، مکاروں، چلتر بازوں، خبروں سے کھیلنے والے ڈھونگیوں ، آگے اگے دیکھتے جائیے!! ابھی تو ردعمل شروع ہوا ہے۔‘
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے علیحدگی کی خبریں بڑی تعداد میں زیرگردش تھیں، جس کی انہوں نے اس مختصر ویڈیو کے ساتھ تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ عامر سے کی ہے۔