عائزہ خان کا سری دیوی کے گانے پر ڈانس

July 27, 2021

پاکستان کی سُپر اسٹار، معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی سینئر اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے پر ویڈیو بنائی ہے جسے انٹرنیٹ صرفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔

عائزہ خان آج کل سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا بنی ہوئی ہیں، عائزہ خان کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں۔

جہاں جہاں اُن کے ڈرامے نشر ہوتے ہیں وہاں وہاں عائزہ خان کی جاندار اداکاری اور خوبصورتی کے چرچے ہیں۔


عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر آج کل کافی متحرک ہیں اور اپنی نئے نئے روپ میں خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان کی یہ مختصر سی ویڈیوز اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

عازہ خان کی جانب سے کچھ دیر قبل اپنے انسٹا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’تیرے میرے ہونٹوں پے میٹھے میٹھے گیت متوا ‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

عائزہ خان نے اس ویڈیو میں سری دیوی کی طرح ہی پیلی ساڑھی بھی پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔