• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے ایشوریا رائے کے گانے پر ویڈیو بنادی

پاکستان کی سُپر اسٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے مشہور گانے پر ویڈیو بنا دی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں منفی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اپنی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جب سے عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا ہے وہ مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی بھی ہیں جو کہ  خوب وائرل ہوتی ہیں، یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑھیوں پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔ 

عائزہ خان نے ویڈیو میں خوبصورت لباس، میک اپ اور جیولری پہنی ہوئی ہے۔

عائزہ خان نے ایشوریا رائے پر فلمائے گئے مشہور بھارتی گانے ’سلسلہ یہ چاہت کا‘ پر مختصر سی ویڈیو بنائی ہے اور اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جو کہ خوب مقبول ہو رہی ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے یہ ویڈیو مشہورِ زمانہ فلم ’دیوداس‘ کے 19سال مکمل ہونے پر بنائی گئی ہے۔

تازہ ترین