آزاد کشمیر انتخابات: مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول جاری

July 27, 2021

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق 29 جولائی کو 9 سے 2 بجے تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، جبکہ 2 بجے کے بعد آر او کاغذات کی جانچ پڑتا ل کرے گا۔

اسی طرح 30 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے پر اپیل کی جاسکے گی۔

ایک روز بعد 31 جولائی کو 9 سے 12 بجے تک الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت کر ے گا جبکہ اسی روز 1 سے 4 بجے تک آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن اپیل پر فیصلہ کرے گا۔

یکم اگست کو 12 بجے سے قبل امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں، 2 اگست کو 10 بجے سے 2 بجے تک مخصوص نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

مخصوص نشستوں میں 5 خواتین کے لیے ہیں، علماء مشائخ کے لیے 1 جبکہ اوورسیز پاکستانیز اور ٹیکنوکریٹ کے لیے ایک ایک نشست ہے۔