فلپائن کا اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل

July 28, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز) فلپائن کا اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے کا تقریباً ایک صدی کا انتظار منگل کو ختم ہوگیا۔ خواتین ویٹ لفٹنگ میں 30 سالہ ہڈلن ڈیاز نے55 کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے 2016 ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔وکٹری اسٹینڈ ملکی ترانہ سن کو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور خوشی سے رونے لگیں۔