اولمپکس میں بھارتی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی شدید تنقید کی زد میں

July 28, 2021

ٹوکیو ( جنگ نیوز) کھیلوں کا بھاری بجٹ رکھنے کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں کی ٹوکیو اولمپکس گیمز میں ناقص کارکردگی بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے، بھارت ہاکی، تیراکی، تیر اندازی سمیت آٹھ مقابلوں میں ہارگیا ہے۔ تیراکی میں سجن پرکاش 200 میٹر بٹرفلائی ریس میں 24 ویں نمبر آئے، مردوں کی ڈبل جوڑی بیڈمنٹن میں ناکام ہوگئی۔ سابق کھلاڑیوں نے حکام کے کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا ہے ۔