شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند

July 28, 2021

شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

مظفر آباد کے سب ڈویژن پٹہکہ میں طوفان باشوں نے تباہی مچا دی، گاؤں سید بٹہ میں لینڈ سلائیڈنگ سےمکان تباہ جبکہ 2 بچےجاں بحق ہوگئے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنجیمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے) کے مطابق کہوڑی نالہ میں طغیانی سے واٹر ویلیج پارک مکمل طور پر تباہ ہوگیا، شاہراہ نیلم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

سب ڈویژن کو ملانے والی لنک روڈز بارش اور لینڈ سلایڈنگ سےمتاثر ہے، گزشتہ رات سے طوفانی بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔