• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سیلاب، انتظامیہ کے متضاد بیانات

اسلام آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پر انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں سیلابی صورتحال کی وجہ بادل کے پھٹنے کو کہا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کو سیلابی صورتحال کی وجہ قرار دیا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مون سون کی موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

تازہ ترین