فرانس میں ویکسین پاسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان

July 29, 2021

فرانس نے ویکسین پاسپورٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، 9 اگست سے ٹرین یا جہاز میں سفر اور کیفے میں داخلے کے لیے بھی ہیلتھ کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ کارڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو جاری کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں میوزیم، سنیما اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے 21 جولائی سے ویکسین پاسپورٹ لازمی قرار دیا جاچکا ہے۔