شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں باراتیوں کی وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق رزمک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 26 افراد زخمی ہوئے جبکہ دولہا جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔