گیل کو پلان کر کے آؤٹ کیا، وسیم جونیئر

July 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بارباڈوس میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والےفاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرکا کہنا ہے کہ پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنا ان کی فیملی کے لیے یہ بڑا قابل فخر لمحہ ہے۔ڈومیسٹک میں کھیلتا آیا ہوں لیکن انٹر نیشنل کرکٹ میں کھیلنا بہت فرق ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا اپنا مزہ ہے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کی وکٹ لینا بڑی بات ہے ۔ میں اس وکٹ کے لیے پلان کیا ہوا تھا ۔