ولیج میں بیڈ پر اسرائیلی کھلاڑیوں کی زور آزمائی پر اولمپکس حکام ناراض

July 30, 2021

ٹوکیو ( جنگ نیوز) اولمپکس منتظمین نے ایتھلیٹس ولیج میں بیڈ پر اسرائیلی کھلاڑیوں کے چھلانگ لگانے کی وڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو کارڈ بوربیڈ پر اپنی طاقت کی جانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ منتظمین نے اسرائیلی اولمپکس حکام سے کھلاڑیوں کی شکایت کی جس پر انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو وارننگ دی۔