فرائض سے غفلت، بزدار نے دو افسران کو فارغ کردیا

July 30, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

عثمان بزدار نے اپنے دورۂ ملتان کے دوران ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا جس کے بعدکمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، عوام کی خدمت کرنے والے افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔