پنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے 70 فیصد مریض موجود ہیں: یاسمین راشد

July 30, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہپنجاب میں ڈیلٹا وائرس کے 70 فیصد مریض موجود ہیں جبکہڈیلٹا اور کورونا کے دوسرے وائرس سے بچنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہکورونا ویکسینیشن مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہسندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تکلیف ہوتی ہے،کورونا وائرس گنجان آبادی والے علاقوں میں زیادہ پھیلتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے جبکہ اب سالون وائرس بھی آیا ہے۔

وزیرِ صحت پنجاب نے کہا کہ انتقال خون کے لیے عالمی معیار کا خیال رکھنا ازحد ضروری ہے، ہیپاٹائٹس کا مسئلہ اس وقت کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کو بھی عالمی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے، اب تک ایک ہزار 97 بلڈ بینکس کی انسپکشن کی گئی ہے جبکہ بلڈ بینک معیار کے مطابق نہ ہوئے تو بند کر دیئےجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ رجسٹرڈ اور لائنسس یافتہ بلڈ بینک سے خون لیں کیونکہ پنجاب میں تھیلیسمیا کے 30 فیصد بچوں کو انتقال خون سے دوسری بیماریاں لگیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ یہ اتھارٹی بلڈ بینک کی انسپیکشن کرے گی، خون کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے ٹرانسپورٹ کا نظام بھی ہوگا جبکہ تمام ٹیچنگ اسپتالوں کے بلڈ بینک بھی اگلے 6 ہفتوں میں ٹیک اوور کرلیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 6 ماہ میں تمام بلڈ بینک رجسٹرڈ کر لیں گے اور انسپیکشن بھی مکمل ہو جائے گی۔