نذیر چوہان کو پنجاب اسمبلی نہ لانے پر اسپیکر برہم

July 31, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود ایوان میں نہ لانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس احتجاجاً ملتوی کردیا۔ ارکان نے ڈیسک بجا کر اسپیکر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے۔