30 سال پولیس کی خدمت کی، احسان کا بدلہ نہیں ملا، سردار تيغو خان تیغانی

July 31, 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) تیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تيغو خان تیغانی نے ضمانت کے بعد تیغانی ہاؤس شکارپور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ عدالتوں سے انصاف ملا ہے آج بھی پر امید ہوں مجھے عدالت سے انصاف ملے گا مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے گئے ہیں اور ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ لگائے گئے ہیں یہ سیاسی مخالفت ہے اور سیاسی مخالفت ہمیشہ رہتی ہے،میں نے 30 سال محکمہ پولیس کی خدمت کی مدد کی ہے پولیس نے میرا ایک بھی احسان کا بدلہ نہیں چکایا، میں نے ان کو میڈل لگوانے ہیں کوئی اے آئی جی تھا تو وہ آئی جی بن گیا کوئی آر پی او تھا تو اے آئی جی بن گیا کوئی ڈی آئی جی تھا تو آر پی او بن گیا کوئی ڈی ایس پی تھا تو ایس پی بن گیا، کوئی ایس ایچ او تھا تو ڈی ایس پی بن گیا انہوں نےایک بھی احسان نہیں چکایا۔