ٹک ٹاک اسٹارز کو ٹکر دینے کیلئے کتے کی انٹری

July 31, 2021


ٹک ٹاک پر شہریوں کے مشہور ہونے کے بعد اب ایک کتا بھی مشہور ہوگیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سفید رنگ کا یہ منفرد کتا اپنے 5 فٹ 7 انچ قد کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

کتے کی مالک نے اپنے پالتو کتے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ٹانگوں پر کھڑے ہوئے لمبے لمبے باڑ کو دیکھنے کی کوشش کررہا تھا، اس کی امید کے برعکس فوٹیج دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ایرس نامی اس کتے کے ناقابل یقین قد کی بدولت ٹک ٹاک پر اب تک اسے 6 لاکھ سے زائد افراد فولو کر چکے ہیں۔