بندر نے اسکول پرنسپل کی کرسی سنبھال لی

July 31, 2021

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر اسکول کے اندر گھس گیا اور پرنسپل کی کرسی پر چڑھ کے بیٹھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اسکول پرنسپل کی کرسی پر بیٹھا کھیلنے میں مصروف ہے اور اساتذہ ڈرتے ہوئے اسے بھگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

بندر پرنسپل کی کرسی پر بیٹھ کر کرسی کا پلاسٹک اکھاڑتا رہا اور کبھی اس پلاسٹک کے اندر چھپنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں ایک خاتون ٹیچر بندر کو بھگانے میں کامیاب ہوگئیں۔