سفیر پاکستان ہالینڈ سلجوق مستنصر تارڑ سے راجہ فاروق حیدر کی ملاقات

August 01, 2021

دی ہیگ(جنگ نیوز)سابق ممبر اوورسیز ایڈوائزری کونسل حکومت پاکستان،نائب صدر پاکستان اسلامک کلچرل سنٹر دی ہیگ،سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم ہالینڈ راجہ فاروق حیدر نے ہالینڈز میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ سے ملاقات کی اور سفیر پا کستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبار ک باد پیش کی ،اس موقع پر مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔یاد رہے سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ پاکستان کے معروف دانشور، صحافی، ادیب اورمتعدد کتابوں کے مصنف ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ کے صاحبز ادے ہیں۔