وفاقی حکومت کو برقرار رکھنے کا تاوان اور بھتہ سندھ کے عوام ادا کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

August 01, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ عمران خان کی وفاقی حکومت کو برقرار رکھنے کا تاوان اور بھتہ سندھ کے عوام ادا کر رہے ہیں، عمران خان صاحب کی وفاقی حکومت پی پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت کو سندھ میں ظلم اور تعصب کا بازار گرم رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے۔