ہیرا تھامسن کا جیت سے قبل ہی جشن

August 02, 2021

ٹوکیو( جنگ نیوز) ٹوکیو اولمپکس میں تیز ترین خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی جمیکا کی ہیرا تھامسن نے فنشنگ لائن عبور کرنے سے قبل ہی ٹریک پر ہی گھڑی کی جانب ہاتھوں سے اشارہ کر کے اپنی جیت کا جشن منانا شروع کردیا تھا، 100میٹرز کی دوڑ میں ان کی حریف ایتھلیٹ چھ قدم کے فاصلے سے پیچھے تھیں ،تھامسن نے ہفتے کو فلورنس گریفتھ جوئنر کا 33سالہ ریکارڈ بھی توڑ ا ۔