اسماعیل ہنیہ حماس کے دوبارہ سربراہ منتخب

August 02, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی اسلام پسند مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ کو دوبارہ اس تنظیم کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ بات اتوار کے روز دو اعلیٰ فلسطینی اہلکاروں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتائی۔ اسماعیل ہنیہ دو ہزار سترہ سے حماس کے سربراہ چلے آ رہے ہیں۔ مغربی اردن اور غزہ پٹی کے فلسطینی خود مختار علاقوں میں سے غزہ پر حماس کی حکومت ہے۔