2021، پاکستان میں دہشتگردوں کے ریاست مخالف حملوں میں اضافہ

August 02, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان میں حال ہی میں دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ دیکھاگیا ہے، مئی 2021 میں اکتوبر 2018 کے بعد حملوں کی سب سے زیادہ تعداد دیکھنے میں آئی اور جون میں دہشتگرد حملے دوسرے نمبر پر ریکارڈ کئے گئے، اس اضافہ کیساتھ ہی افغانستان سے امریکی ونیٹوافواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں تشدد میں اضافہ دیکھا گیا، پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے تنازعات اور سکیورٹی سٹڈیز نے پچھلے 18 مہینوں سے ریاست مخالف تشدد کے بڑھتے رجحان کا ایک مکمل تجزیہ کیا ہےجس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ کا براہ راست تعلق امریکہ نیٹو کی واپسی یا افغانستان میں طالبان حملوں میں اضافے سے نہیں،پکس کے دستیاب ڈیٹا بیس پر مبنی تجزیہ کے مطابق تشددمیں اضافے کی وجہ گزشتہ سال تحریک طالبان پاکستان کے اتحاد ہے، 2021 کے پہلے چھ ماہ میں دہشتگردوں کے 116 حملے ریکارڈ کیے گئے ان میں سکیورٹی فورسز کے 85 اہلکاروں اور 85 عام شہریوں سمیت 177 افراد مارے گئے جبکہ 176 شہریوں اور 85 سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 269 زخمی ہوئے جبکہ 2020 کے پہلے 6 ماہ میں دہشتگردوں کے 79 حملوں میں 54 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 16 شہریوں سمیت 133 افراد ہلاک جبکہ 126 شہریوں اور 45 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 171 افراد زخمی ہوئے تھے، 2020 کے آخری چھ ماہ کے دوران 108 حملوں میں 64 شہریوں اور 62 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 133 افراد ہلاک جبکہ 327شہریوں اور 86 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 424 افراد زخمی ہوئے۔