کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے، شہباز شریف

August 02, 2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے عوام ماسک پہنیں ،ویکسین لگوائیں۔ایک ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اور بھی زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں لاپرواہی کا رویہ خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔