نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا جائے‘ ڈی سی

August 02, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کے تمام نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا جائے اور رکاوٹ کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے تاکہ شدید بارشوں کی صورت میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا جاسکے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔